متحدہ کے مطالبے پر سندھ بھر میں 9 برس کے دوران دی گئی سرکاری بھرتیوں کی تفصیلات طلب

شہری و دیہی ڈومیسائل پر کتنی ملازمتیں دی گئیں تمام تفصیلات دی جائیں، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے تمام دفاتر کو مراسلہ جاری


Staff Reporter April 22, 2022
(فوٹو :؛ فائل)

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے مطالبے بھر سندھ بھر میں 9 برس کے دوران کی گئی سرکاری بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر گزشتہ 9 برس کے دوران سندھ بھر میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

cm murad ali shah order 9 years jobs details in sindh

مراد علی شاہ نے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور دیہی ڈومیسائل پر کتنی ملازمتیں دی گئی ہیں تمام تفصیلات طلب دی جائیں۔ وزیراعلی سندھ نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ساتھ ہی بعد وزیراعلی سیکریٹریٹ نے تمام محکموں کو پروفارما بھیج دیا ہے جس میں نام، عہدہ اور ڈومیسائل کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں