رکی پونٹنگ نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

مہیلا جے وردھنے بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرچکے ہیں


ویب ڈیسک April 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھی انگلش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہے کہ انہیں امید تھی کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اس پوزیشن کے لیے حامی بھرلیں گے تاہم انکار پر مایوسی ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے کا خواہشمند تھا تاہم رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کا کوچ بننے میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ کمنڑی اور لیگ کرکٹ میں مصروفیات کے باعث وہ فی الحال انگلینڈ کی کوچنگ نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل لیجنڈری سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے بھی انگلش ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |