پچاس ہزار ڈالرز کی لاٹری جیتنے والا انعام سے بے خبر رہا
لاٹری جیتنے والا مشین میں خرابی ڈھونڈتا رہا
امریکی شہری 93 لاکھ روپے سے زائد رقم لاٹری جیتنے کے باوجود انعام سے بے خبر رہا۔
قسمت کی دیوی مہربان ہو انسان کو دیر سویر مالا مال کرہی دیتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ کے معمر رہائشی کے ساتھ پیش آیا جس نے 64 برس کی عمر میں ہزاروں ڈالرز جیت لیے۔
سابق پولیس افسر جان بویڈ نے میری لینڈ کی پاور بال لاٹری سے ٹکٹ خریدا اور چھٹیوں پر چلا گیا جب واپس لوٹا تو اپنی قسمت پر حیران تھا کیوں کہ وہ پچاس ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت چکا تھا۔
64 سالہ جان بویڈ لاٹری جیتنے والے خوش قسمت افراد میں شامل ہوچکا تھا مگر وہ کئی روز تک اپنی انعامی رقم سے بے خبر رہا اور انعام سے متعلق علم ہونے کے باوجود اسے اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا تھا، سابق پولیس افسر کو لگ رہا تھا کہ مشین سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔
لاٹری انتظامیہ کو جان بویڈ نے بتایا کہ اسے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ انعامی رقم کو کہاں خرچ کرے۔
اس سے قبل ریاست ورجینیا کے ایک شہری نے 1 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالرز کی خطیر رقم لاٹری میں جیتی تھی۔