اسرائیلی فورسز کی کوشش ناکام مسجد اقصیٰ میں ڈیڑھ لاکھ نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی نہیتے فلسطینیوں کو مسجد سے بے دخل کرنے کی کوشش

(فوٹو: یروشلم پوسٹ)

LOS ANGELES:
یروشلم اسلامی وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو تقریبا ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں باجماعت نماز ادا کی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم کے احاطے میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے نہیتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیوں کے استعمال 30 سے زائد فلسطینی اور 3 صحافی بھی زخمی ہوئے۔


اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

اس سے قبل مسجد اقصٰی میں یہودیوں کو عبادت کا موقع دینے کے لیے مسلمان نمازیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا تھا جبکہ امتیازی سلوک پر احتجاج کرنے والے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہودیوں سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے عبادت کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کی عبادت کیلیے نمازیوں کو مسجد اقصٰی سے بیدخل کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس نے 150 سے زائد فلسطینیوں کو شیلنگ کرکے زخمی کردیا تھا جبکہ 400 سے زائد نمازیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
Load Next Story