خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے
کھانا لگانا
نیلوفر ، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گوشت کے انتہائی دیدہ زیب پارچے کسی ٹرے میں لگا رہی ہوں جو کہ بھنے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سوندھی سوندھی خوشبو آ رہی ہے۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کو علم و ہنر کی دولت نصیب ہو گی۔ جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔
شوہر کی بیماری
کوثر پروین، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ ہم کہیں گھومنے پھرنے آئے ہوئے ہیں، اچانک میری نظر اپنے میاں کے لباس پہ پڑتی ہے جو کہ سفید تھا اور اب خون آلود ہو چکا ہوتا ہے۔ میں گھبرا کے ان کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے بتاتے ہیں کہ وہ حالت حیض میں ہیں۔ یہ سن کر میں مارے پریشانی کے نیم بے ھوش سی ہو جاتی ہوں ۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔
باس کے دوست سے گفتگو
محسن علی، فیصل آباد
خواب : میں نے کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہوں اور میرے باس کے پاس کوئی ملاقاتی آتے ہیں جو ان کے مصروف ہونے کی بنا پہ میرے پاس بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں بھی خواب میں کام کرنے کی بجائے ان سے باتیں کر رہا ہوتا ہوں پھر اذان کی آواز آتی ہے تو وہ کچھ سامان خورونوش نکالتے ہیں اور مجھے اپنے ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور میں ان کے ساتھ روزہ افطار کرنے لگ جاتا ہوں ۔ باقی مجھے کچھ یاد تو نہیں مگر یہ
خواب عجیب لگا کیونکہ ہمارے آفس کے اوقات اتنے نہیں ہیں کہ ھم افطار تک ادھر رہیں۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔
جسم میں درد
مہوش نجم، کراچی
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت زیادہ بیمار ہوں اور بالکل بستر پہ ہوں۔ میرے میاں بھی میری بیماری کی وجہ سے کچھ اکھڑے ہیں اور مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اپنی والدہ کی طرف چلی جاو۔ جسم میں شدید درد کا احساس مجھے تب بھی ہو رہا تھا جب میری آنکھ کھلی۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوھر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔
قرآن کے لیے رحل لانا
حمیرا علی ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی ہم سب بھائی بہنوں کے لئے قرآن رکھنے کے لئے رحل لے کر آتی ہیں اور ہم سب ان کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ آجکل کے زمانے میں کون اس طرح قرآن کی تلاوت کرتا ہے لوگ تو اب موبائل میں قرآن پڑھ سکتے ہیں مگر وہ سب سے خفا ہو رہی ہوتی ہیں کہ آئندہ سے گھر میں سب لوگ اسی طرح تلاوت کیا کریں گے ۔ میرا بھائی اسی وقت اس پہ اپنا سپارہ لے کر اپنا سبق دھرانا شروع ہو جاتا ہے جس پہ میری امی بہت خوش ہوتی ہیں اور بہت دعائیں دیتی ہیں ۔
خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
چیزیں ترتیب سے رکھنا
ناظرہ حسین، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ کسی مدرسے میں ہوں اور وہاں صفائی کر رہی ہوں اور ہر چیز کو ترتیب سے رکھ رہی ہوں ۔ جب سب کمرہ صاف ہو جاتا ہے تو ایک بزرگ مجھے ایک رومال میں لپٹا ہوا تحفہ دیتے ہیں کہ اتنی اچھی کارکردگی پہ یہ میرا حق ہے ۔ میں شرماتے ہوئے اپنی ٹیچر کی طرف دیکھتی ہوں تو وہ بہت خوشی سے مجھے اشارہ کرتی ہیں کہ میں لے لوں ۔ میں ان سے پکڑ کر اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی زندگی میں کوئی خوشخبری آنے والی ہے ۔ رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔