
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر کامیاب کارروائی کی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ دستی بم اور ڈیٹونیٹرز گتے کے ڈبے میں چھپائے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا مارکیٹ کی چھت پر تلاشی کے دوران 10 دستی بم اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، برآمد کیے جانے والے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کو چیک کیا جا رہا ہے کہ وہ کتنے پرانے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ یہ بم اور ڈیٹونیٹرز استعمال کیے جانے کے قابل ہیں کہ نہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب مذکورہ علاقے میں کچھ مشکوک نقل و حرکت بھی دیکھی گئی تھی، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کی برآمدگی کے حوالے سے ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔