کاؤنٹی کرکٹ مسلسل 2 ڈبل سنچریاں شان مسعود پہلے پاکستانی بن گئے

89 برسوں میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی کرکٹرکا اعزاز


Sports Desk April 23, 2022
89 برسوں میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی کرکٹرکا اعزاز فوٹو: پی سی بی

لاہور: شان مسعود انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے۔

شان مسعود 89 برسوں میں انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 1933 میں افتخار علی خان پٹوڈی نے انجام دیا تھا۔

شان یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بھی بنے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان سے قبل پاکستان کے ارشد پرویز نے 1977-78میں ایچ بی ایل کے لیے لگاتار2 ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

لیسٹرشائر کیخلاف ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 219 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں