بچوں کیلیے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہو سکی والد نے خودکشی کرلی

5 بچوں کا باپ ارشاد مانانوالہ میں کرائے پر رہتا تھا، اخراجات بھی عزیز و اقارب ہی پورا کرتے تھے

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ فوٹو: فائل

کراچی:

مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر 5 بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی۔



بچوں کیلیے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہو سکی جس کے نتیجے میں والد نے خودکشی کرلی، محمد ارشاد محلہ حسین ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا، گھر کے اخراجات بھی عزیز و اقارب ہی پورا کرتے تھے۔


عید پر بچوں نے والد سے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ کی جسے وہ پورا نہ کرسکا اور گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔


پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Load Next Story