اسرائیل کی دہشتگردیمسجد اقصٰی میں نمازیوں پرڈرون سےآنسوگیس چھوڑدی
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں کو ربرکی گولیوں سے بھی نشانہ بنایا
RAWALPINDI:
اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں نمازجمعہ ادا کرنے والوں کومنشترکرنے کے لئے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس چھوڑ دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے والے ڈیڑھ لاکھ نمازیوں پرڈرون کے ذریعے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں نمازیوں کی حالت غیرہوگئی۔
متعدد نمازیوں کو دم گھٹنے کے باعث فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسرائیلی فوجی اپنی روایتی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصٰی میں گھس گئے اورنمازیوں پرلاٹھی چارج کیا ربرکی گولیاں برسائیں جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔