وزیر اعظم کا ملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر اظہارتشویش

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی (فوٹو : فائل)

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی اور پولیو کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ شہباز شریف نے پیر کے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔


یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان سے 15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے 15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے جبکہ سال 2022 میں اب تک دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2020 میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔
Load Next Story