سعودی عرب دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز دبئی سے چھیننے کیلئے تیار
بلند ترین عمارت کا کام 2017 میں مکمل ہوگا اور اس کی تعمیر پر 4 ارب 60 کروڑ ریال لاگت آئے گی
سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
برطانوی اخبار ''ڈیلی میل'' کی رپورٹ کے مطابق ماہرین تعمیرات اور انجینئرز نے جدہ میں ایک ہزار میٹر بلند مجوزہ عمارت ''کنگڈم ٹاور'' کی تعمیر کے لئے زمین کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی ہے اور ابتدائی منصوبے کی تیاری کے لئے''ACTS'' نامی ایک تعمیراتی کمپنی کو کام سونپا گیا ہے۔ سعودی اخبار ''سعودی گزٹ'' کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فلک بوس عمارت 2017 میں مکمل ہوگی اور اس منصوبے پر 4 ارب 60 کروڑ ریال لاگت آئی گی، 200 منزلہ اس عمارت میں کئی لگژری ہوٹلز، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کی ''بُرج الخلیفہ'' ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔