امریکا کا پاکستانی قومی سلامتی کمیٹی کے سازش سے متعلق اعلامیے کا خیرمقدم

ہم پہلے بھی کہتے آئے ہیں کہ سازش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک April 23, 2022
مضبوط،خوشحال اورجمہوری پاکستان ہمارے لئے اہم ہے،امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

LONDON: امریکا نے سازش سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سازش سے متعلق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق حکومت کے خلاف غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی

نائب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مسلسل یہ کہتا آیا ہے کہ سازش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان سے دیرینہ تعاون کواہمیت دیتے ہیں۔ مضبوط ، خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہم ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سازش سے متعلق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |