4 ماہ تک سوئمنگ پول کا نل کھلا چھوڑنے والے اسکول ٹیچر پر بھاری جرمانہ

ٹیچرکا خیال تھا کہ مسلسل پانی آنے سے سوئمنگ پول کورونا وائرس سے محفوظ رہے گا


ویب ڈیسک April 23, 2022
نل کھلا رہنے سے 2 ماہ میں 4ہزارٹن پانی ضائع ہوا:فوٹو:فائل

BARCELONA: جاپان میں ایک اسکول ٹیچر کو سوئمنگ پول کا نل چار مہینے تک کھلا رکھنے کا نتیجہ بھاری بل ادا کرنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

جاپان کے ایک اسکول میں سوئمنگ پول کے انچارج ٹیچرنے جون میں سوئمنگ پول کا نل کھولا جو ستمبر تک مسلسل کھلا ہی رہا۔ ٹیچر کا خیال تھا کہ سوئمنگ پول میں مسلسل پانی کھلا رکھنے سے سوئمنگ پول کورونا وائرس سے محفوظ رہے گا۔

ٹیچر کو اپنے اس اندازے کی بھاری قیمت اس وقت ادا کرنا پڑی جب انہیں 27 ہزار ڈالر کا پانی کا بل موصول ہوا۔

کچھ ٹیچرز نے پانی کا نل بند کرنے کی کوشش کی لیکن انچارج نے نل بند نہیں کرنے دیا۔ نل کھلا رہنے سے 2 ماہ میں 4 ہزارٹن پانی ضائع ہوا جس سے سوئمنگ پول 11 مرتبہ بھرا جاسکتا تھا۔

مقامی تعلیمی بورڈ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر کلورین اور فلٹر مشینیں سوئمنگ پول کے پانی کی کوالٹی کو برقرار رکھتی ہیں لیکن ٹیچر کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ سوئمنگ پول میں مسلسل پانی آتا رہے تو پول کورونا سے محفوظ رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں