شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے جلد باپ بننے کی خوشخبری سنادی۔


ویب ڈیسک April 23, 2022
سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے جلد باپ بننے کی خوشخبری سنادی۔ فوٹو : فائل

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے جلد باپ بننے کی خوشخبری سنادی۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر صدف کنول کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب بہروز سبزواری نے بہو کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

بہروز سبزواری نے ایکسپریس اینٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کے دوران انہوں نے اپنے بہو کی تعریف کی اور ان کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شہروز کو زیادہ وقت نہیں دے پایا تھا تاہم اب اپنی پوتی نورے اور آئندہ آنے والے بچے کو بھی بھرپور دینے کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری کی اس سے قبل ان کی پہلی بیوی سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ہے تاہم سائرہ یوسف سے طلاق کے بعد ان کی شادی صدف کنول سے ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں