اخوت کے بانی ڈاکٹرامجد ثاقب نوبل امن انعام 2022 کے لئے نامزد

یورپی ملک مالٹا کے وزیرخارجہ نے ڈاکٹرثاقب امجد کوامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا

ڈاکٹرامجد ثاقب فلاحی سرگرمیوں پرمتعدد عالمی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

MUZZAFARABAD:
فلاحی تنظیم اخوت کے بانی ڈاکٹرامجد ثاقب کو نوبل امن انعام 2022 کے لئے نامزد کردیا گیا۔

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرامجد ثاقب کوان کے فلاحی کاموں اورانسانی خدمت کے اعتراف کے طورپرنوبل امن انعام2022 کے لئے نامزد کردیا گیا۔


یورپی ملک مالٹا کے وزیرخارجہ نے ڈاکٹرثاقب امجد کوامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا ہے۔ڈاکٹرامجد ثاقب نے 2001 میں 100 ڈالرسے کام شروع کیا تھا اورتب سے اب تک ان کی تنظیم 50 لاکھ خاندانوں کوایک ارب سے زائد کی مدد فراہم کرچکی ہے۔

فلاحی سرگرمیوں اورمستحق افراد کو مدد اورتعاون فراہم کرنے پرڈاکٹرامجد ثاقب اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔
Load Next Story