کراچی اٹلی کےقونصل خانے میں افطارڈنربلقیس ایدھی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا

حکومت اٹلی نے بلقیس ایدھی کوصدارتی ایوارڈ ’ آرڈر آف دا اسٹار‘ کے لئے منتخب کیا ہے،قونصل جنرل اٹلی


ویب ڈیسک April 23, 2022
رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنا بہترین تجربہ ہے،قونصل جنرل اٹلی:فوٹو:ایکسپریس

کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل کی جانب سے دئیے گئے افطارڈنرمیں سماجی کارکن بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کراچی میں اٹلی کے قونصل خانے میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹلی کے قونصل جنرل مسٹر دانیلو جیوردانیلا نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی اپنے مرحوم شوہرعبدالستار ایدھی کے ساتھ مل کرانسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ رواں سال بلقیس ایدھی کو پسماندہ افراد کی بہتری کے لئے گراں قدر خدمات پر حکومتِ اٹلی کی جانب سے صدارتی ایوارڈ 'آرڈر آف دی اسٹار' کے لیے منتخب کیا گیا۔

قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنا ایک بہترین تجربہ ہے۔ روم میں وزارت خارجہ کی سالانہ افطار کی میزبانی کی روایت ہے تومیں نے سوچا کہ کراچی میں افطار کی میزبانی کرنا اچھا اقدام ہوگا۔ توقع ہے کہ کراچی میں یہ روایت آنے والے برسوں میں برقرار رہے گی۔

اٹلی کے قونصل جنرل مسٹر دانیلو جیوردانیلااور اہلیہ مسز آنتونیلا بارتولوموچی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنرمیں میں سرکاری افسران، مذہبی علما اور مقامی معززین نے شرکت کی اورمہمان نوازی پراٹلی کے قونصل جنرل اوران کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں