کراچی میں کار سوار نے دو ڈاکوؤں کو کچل دیا

دو ملزمان کار سوار سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ ڈرائیور نے دونوں پر کار چڑھا دی


ویب ڈیسک April 23, 2022
دو ملزمان کار سوار سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ ڈرائیور نے دونوں پر کار چڑھا دی (فوٹو : فائل)

LONDON: شہر قائد میں کار سوار شہری نے دو ڈاکوؤں کو کچل کر ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپرہائی وے نجی ریسٹورنٹ کے قریب کار کی ٹکر سے 2 مبینہ ملزم ہلاک ہوگئے، دونوں ملزم کار سوار سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے دونوں ملزمان پرکار چڑھا دی، ڈاکووں کی شناخت 18 سالہ ایوب اور 22 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی ہے، مرنے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں