یوکرینی فضائیہ کا کارگو طیارہ گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

طیارہ پاور لائن سے ٹکرانے کے باعث گر کر تباہ ہوا، یوکرینی فضائیہ


ویب ڈیسک April 23, 2022
حادثے میں عملے کے دو ارکان زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ٹویٹر

یوکرین کی فضائیہ کا ایک اےاین-26 انتونوو کارگو طیارہ جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور عملے کے دو ارکان زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین فضائیہ کا تکنیکی پرواز پر مامور کارگو طیارہ پاور لائن سے ٹکرا کر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں پائلٹ ہلاک اور عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے۔ جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں جزوی طور پر روسی مسلح افواج کا قبضہ ہے۔

تاہم روسی فوج نے طیارے کو گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ طیارہ پاور لائن سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔



واضح رہے کہ 24 فروری کو بھی یوکرینی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں