امریکا نوجوان نے اسنائپر سے 4 افراد کو نشانہ بنانے کے بعد خودکشی کرلی

نوجوان کی شناخت 23 سالہ ریمنڈ اسپینسر کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک April 23, 2022
فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

امریکی دارالحکومت میں 23 سالہ نوجوان نے اپنے فلیٹ میں بنائے گئے ''اسنائپر نیسٹ'' سے اسکول کے نزدیک 4 راہگیروں کو نشانہ بنایا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک پرائمری اسکول کے نزدیک ایک نوجوان نے 4 افراد کو اسنائپر سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ریمنڈ اسپینسر کے نام سے ہوئی ہے جس نے فائرنگ سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں غلط ہجے کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ اسکول شوٹنگ۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پوسٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے پولیس اپارٹمنٹ تک پہنچ گئی جہاں چھٹی منزل پر اسنائپر لگائی گئی تھی۔ پولیس کو ملزم کے کمرے سے فائر کریکر، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں