حکومت کا فیک نیوز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مابین اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث آئے
لاہور:
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی، پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے شق شامل کی جائے گی کیونکہ فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات، عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا تدارک ہوگا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صحافت کی موت سیاست اور جمہوریت کی موت ہے، جمہوریت اور آئین کی پیداوار ہی اظہار رائے کی اہمیت اور قدر جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست، صحافت اور عوام پر چار سال قیامت کے گزرے ہیں، چینل، کالم، پروگرام، زبان اور آنکھ بند کرکے قوم کی آزادی چھیننے کی کوشش کی گئی، پیکا آرڈنس اور پی ایم ڈی اے جیسے کالے قوانین سے 22 کروڑ عوام کو غلام بنانے کی سازش کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے، چاہتے ہیں جلد ان کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کریں، صحافی بے روزگار ہوئے، کئی جان سے گئے، تنخواہیں آدھی ہوگئیں، ان کے خاندان اور بچوں کی تکالیف سے آگاہ ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ سابق حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ کرنے کی سازش کی۔ انہوں نے غیرملکی سازش میں صحافیوں پر عمران خان کے سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یوجے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، جھوٹوں کو گھر تک پہنچائیں گے، جو سچ بولتا ہے، چوری پکڑتا ہے، عمران صاحب اسے غدار بنادیتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سازش کے نام پر اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو اسپیس نہ دی جائے، جھوٹ پر مبنی انتشاری فسادی بیانیے کے تدارک میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے، سیاستدانوں کی جائے پناہ آزاد، غیرجانبدار میڈیا ہوتا ہے، ہم اسے طاقتور کریں گے۔
میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے جمہوری حکومت کے آتے ہی سابق حکومت کے سیاہ قوانین کالعدم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور مریم اونگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے آتے ہی پی ایم ڈی اے کے کالے ضابطے کو کالعدم کیا، جس پر صحافتی برادری آپ کی مشکور ہے، امید ہے جمہوری حکومت جمہوری مزاج برقرار رکھے گی، آئین سے پھوٹنے والی آزادی کو تقویت دے گی۔