پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گاوفاقی وزیر

چار سال تک عوام کو لوٹنے والوں کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک April 23, 2022
(فوٹو: اے پی پی)

RAWALPINDI: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، چار سال تک عوام کو لوٹنے والوں کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر جوابی پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے اور سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، انہوں نے 4 سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا، اتحادیوں کے چھوڑجانے کے بعد عمران خان کو بیرونی سازش نظر آنے لگی۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے کئی دن تک مراسلے کو کیوں چھپائے رکھا اور وہ سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہے؟ اتحادیوں نے عمران خان کی کرپشن، نااہلی پر ساتھ چھوڑا جبکہ اپنی جماعت کے اراکین رویے کی وجہ سے علیحدہ ہوئے۔

مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے والا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے، عمران خان شوکت خانم کے نام پارٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے رہے ہیں، جس کا پردہ جلد چاک ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا نہ ہونا عمران خان کی نالائقی ہے، اتحادیوں کے چلے جانے کے بعد عمران خان کو نئے انتخابات کی یادآنے لگی، بجلی،آٹا، چینی چور ہمیں لیکچر نہ دیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا دھمکی آمیز خط پر سپریم کورٹ سے کھلی سماعت کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹا،چور اور منافق شخص ہے، جس نے توشہ خانہ کے تحائف کو ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا، عوام عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں، انہوں نے کبھی عوام کی بہتری کا نہیں سوچا، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھرو ں کا جھوٹ بولا، عوام کی ادویات اور کورونا فنڈ پر ڈاکا ڈالا، عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔

مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں، عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، تحریک انصاف کے جلسوں ،ر یلیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے کابینہ اراکین سے حلف لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت آئینی طریقے سے بنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |