سینئر اداکاروں کو ایوارڈز کیوں نہیں ملتے محمد احمد نے بتادیا
سینئر اداکاروں کی جو ایک ’رسمی پہچان‘ بن چکی ہے وہ جوں کی توں ہے، اداکار
ISLAMABAD:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد احمد نے سینئر اداکاروں کو ایوارڈز کے معاملے میں نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے جُڑے کچھ بڑے نام ہیں جو نے کئی دہائیوں سے اس شعبے سے وابستہ اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ سید محمد احمد کا شمار بھی ان ہی اداکاروں میں ہوتا ہے۔
محمد احمد نے نامور ڈراموں اور فلم میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا جس کو ناظرین نے بہت زیادہ پسند بھی کیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں محمد احمد نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں سینئر اداکاروں کو دیے جانے والے کرداروں میں کچھ بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے سامعین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی بھی ملی ہے تاہم سینئر اداکاروں کی جو ایک 'رسمی پہچان' بن چکی ہے وہ صورت حال تاحال بہتر نہیں ہوسکی۔
محمد احمد کا مزید کہنا تھا کہ 'میری عمر کے اداکاروں کو ایوارڈز نہیں ملتے کیونکہ اکثر ایوارڈ شوز میں معاون اداکاروں کی کیٹگری کو شامل نہیں کیا جاتا، جبکہ سینئر اداکار اسٹیج پر جا کر پرفارم بھی نہیں کر سکتے جو کہ کئی بار ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔