
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمشن 'پیارا رمضان' میں میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زباب کا کہنا تھا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔
زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔