اداکارہ زباب نیک لڑکے سے شادی کی خواہش مند

کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی جو مجھے نیکی کے راستے پر لے کر جائے، اداکارہ


ویب ڈیسک April 23, 2022
زباب رانا نے بتا دیا کہ انہیں شادی کیلئے کیسا لڑکا پسند ہے (فوٹو، فائل)

PESHAWAR: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمشن 'پیارا رمضان' میں میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زباب کا کہنا تھا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں