شہباز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل سے خارج

ای سی ایل سے نصرت شہباز ،شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان، مفتاح اسماعیل کے نام بھی نکال دیے گئے


ویب ڈیسک April 23, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف، نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سمیت پارٹی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے۔

اس حوالے سے متعلقہ وزارت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف، نائب صدرمریم نواز، نصرت شہباز ،شاہد خاقان عباسی ، عبداللہ خاقان، مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری شوگر ملزم کیس میں مریم نواز کا نام 2019 جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں