کراچی میں پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کے کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کردی

(فائل فوٹو)

شہر قائد میں ایک بار پھر رمضان المبارک کے مہینے میں شمالی مغربی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں اضافے کے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہا،تاہم سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز ہونے کے سبب موسم معتدل رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر میں چلنے والی سمندری ہواوں کی رفتار34 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق 25 اپریل کو شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق 25 اپریل کو بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر اثر انداز رہ سکتی ہیں، جبکہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story