عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے معاملے میں اہم پیشرفت

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے براہ راست سماعت نشر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی


کورٹ رپورٹر April 24, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

WASHINGTON: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت براہ راست دکھانے (لائیو اسٹریمنگ) کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس کی کورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست دیکھانے سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے، ججز، وکلا باڈیز اور کورٹ رپورٹرز پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی لائیو اسٹریمنگ سے متعلق رولز تجویز کرے گی ، کمیٹی عام شہریوں سے بھی تجاوز لے سکے گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں پاکستان بار کونسل، اسلام آباد کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندے، صحافیوں کی ایسوسی ایشن اور کورٹ رپورٹرز بھی شامل ہیں۔

ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی سائلین کے حقوق اور مفادات کو مدنظر رکھ کر لائیو اسٹریمنگ کے اصول تجویز کرے گی، عام لوگ لائیو سٹریمنگ سے متعلق اپنی تجاویز اور مشورے رجسٹرار عدالت کو بھجوا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔