کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک April 24, 2022
کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

SHENZHEN: کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کورنگی، لانڈھی، سرجانی، ملیر، بلدیہ، اورنگی اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں جہاں تین سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے جبکہ چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا ہے۔

لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نیشنل گرڈ سے ترسیل میں کمی کے باعث کیا، اس وقت نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان