مقبوضہ کشمیر میں مودی کے جلسہ گاہ کے نزدیک زوردار دھماکا

دھماکے کے بعد وزیراعظم مودی کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی


ویب ڈیسک April 24, 2022
مودی کی مقبوضہ کمشیر آمد پر ہڑتال بھی کی گئی، فوٹو: فائل

کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ گاہ سے چند کلومیٹر دور زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے گاؤں لالیانہ میں وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا تاہم جلسہ گاہ سے صرف 12 کلومیٹر دوری پر زوردار دھماکا ہوا ہے۔

زوردار دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور جلسے کے انتظامات کو روک دیا گیا۔ دھماکے کی جگہ بہت بڑا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

یہ خبر پڑھیں : مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فورسزنے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا

دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے تاہم جلسے کی منسوخی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کا سیکیورٹی اسٹاف مشاورت میں مصروف ہے۔



واضح رہے کہ مودی سرکار نے اگست 2019 میں کالے قانون کو منظور کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اکائی کے طور پر وفاق میں ضم کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں