پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، فواد چوہدری

چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، فواد چوہدری : فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔


‏عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جارہی۔


انہوں نے اعلان کیا کہ ‏‏تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔
Load Next Story