نائیجیریا کی آئل ریفائنری میں خوفناک دھماکا 100 افراد ہلاک

آئل ریفائنری غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی

نائیجیریا کی آئل ریفائنری میں دھماکے کےبعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، فوٹو: فائل

TOKYO:
نائیجیریا میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست ریور میں ایک آئل ریفائنری کے ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ملازمین بری طرح جھلس گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 100 افراد بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔


تیل سے مالا مال ملک نائیجیریا کی یہ آئل ریفائنری غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔

بیروزگاری اور غربت کے شکار ملک نائیجیریا میں شہری کسی بھی ایسی آئل ریفائنری میں کام کرنے پر مجبور ہے جہاں حفاظتی انتظامات اور سہولیات ناپید ہیں۔

واضح رہے کہ یوں تو نائیجیریا تیل سے مالا مال ملک ہے لیکن سیاسی عدم استحکام، کرپشن اور بحرانوں کے باعث بیروزگاری اور غربت کا شکار ہے۔
Load Next Story