ایران میں چیتا رہائشی علاقے میں گھس آیا پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

چیتے نے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو زخمی بھی کردیا


ویب ڈیسک April 24, 2022
چیتا گلیوں گھومتا رہا، فوٹو: فائل

BARCELONA: ایران کے رہائشی علاقے میں چیتا گھس آیا اور پولیس اہلکار کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح ایک چیتے کو رہائشی میں علاقے میں دیکھا گیا جو کھڑکیوں سے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

گلیوں اور سڑکوں میں چیتے کی چہل قدمی سے شہری خوف زدہ ہوگئے اور سب نے اپنے دروازے بند کرلیے۔ اس دوران چیتا کھڑکی اور دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتا رہا۔

چیتے کو پکڑنے کے لیے پولیس بھیجی گئی تاہم چیتے نے پولیس ٹیم پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔



پولیس اور وائلڈ لائف ادارے کے اہلکار کافی دوڑ بھاگ کے بعد بالآخر چیتے کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں