
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روشن مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے اٹلی جانے کی کوشش میں درجن بھر تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 10 افراد لاپتہ ہیں۔
تیونس کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر سے 98 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ 12 لاشیں ملی ہیں۔ 10 افراد اب بھی سمندر میں لاپتہ ہیں۔
اٹلی جانے والی چاروں چھوٹی کشتیوں میں مجموعی طور پر 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تیونس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 20 ہزار سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ 15 ہزار اٹلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔