کیوی کرکٹر کی شادی میں دھونی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیون کانوے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں چنائے سپر کنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں

شادی کی تقریب میں کئی نامور کھلاڑیوں نے خوب ہلاگلا کیا (فوٹو، انٹرنیٹ)

ISLAMABAD:
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ڈیون کانوے کی شادی میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سمیت دیگر نامور کرکٹرز کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیون کانوے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں چنائے سپر کنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں، کیوی کرکٹر حالیہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی تقریب میں ایم ایس دھونی سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں تقریباً سب نے ہی خوب ہلا گلا کیا اور گانوں پر ڈانس بھی کرتے نظر آئے۔


چنائے سپر کنگ(سی ایس کے) نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کھلاڑیوں کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا اور کرکٹرز کے ڈانس کی صلاحیت کو بھی داد دی۔

ڈیون کانوے کی شادی میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز سمیت آئی پی ایل کے کئی کھلاڑی شریک ہوئے۔
View this post on Instagram

A post shared by Chennai Super Kings (@chennaiipl)

Load Next Story