خون جما دینے والے پانی میں خاتون نے تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

خاتون سوئمنگ سوٹ اور جوتوں (فنس) کے بغیر کئی سو فٹ تک زیر آب تیراکی کی


ویب ڈیسک April 24, 2022
خاتون نے زیر آب سوئمنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

جنوبی افریقی خاتون نے خون جما دینے والے پانی میں زیر آب تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون امبر فرلے نے برفانی سمندر میں کئی سو فٹ تیراکی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

خاتون نے ناروے کے علاقے کونگسبرگ میں برف سے ڈھکے ہوئے سمندر میں 295 فٹ اور 3 انچ تک زیر آب تیراکی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

امبر فرلے نے دو سال قبل ناورے کے علاقے اوپسجو میں برفانی سمندر میں 229 فٹ اور 7 اعشاریہ 3 انچ زیر آب تیراکی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

جنوبی افریقی خاتون نے ریکارڈ بنانے کےلیے دونوں مرتبہ بغیر سوئمنگ سوٹ اور فنس (سوئمنگ کیلئے استعمال ہونے والے جوتے) کے بغیر زیر آب تیراکی کی، جو انتہائی مشکل کام ہے۔

فرلے نے رواں برس ایک سانس میں 359 فٹ 6 انچ زیر آب چلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں