حکومت نے آئی ایم ایف کا پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

پاکستان کی آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرض پروگرام میں توسیع کیلئے رضا مند، فوٹو فائل

لاہور:
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈز کا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سابق حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کو ایک سال کی توسیع دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سائیڈ لائن میٹنگ ہوئی جس میں قرض پروگرام کی توسیع سمیت کئی معاملات زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ ہفتے شروع کرے گا جب کہ آئی ایم ایف اسٹاف سطح پر مذاکرات مکمل کرنے کے لیے مئی 2022ء کے وسط میں خصوصی مشن پاکستان بھیجے گا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں طے شدہ شرائط پوری کرے اور سبسڈیز جلد سے جلد واپس لیکر دسمبر میں طے کردہ اہداف میں تبدیلی کے اعداد کا جائزہ لے البتہ پاکستان پسماندہ طبقے کیلئے سبسڈیز جاری رکھ سکتا ہے۔

آئی ایم سے مذاکرات میں اتفاق ہوا ہے کہ سابقہ حکومت کی فیول، تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لی جائے گی اور آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان آنے سے قبل تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتویں اقتصادی جائزہ پراتفاق ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کو اگلی قسط کی منظوری دے گا۔ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا تھا کہ پاکستان دسمبر میں طے شدہ ٹارگٹ سے کم سے کم انحراف کرے کیوں کہ آئی ایم ایف بجٹ کیلئے مجموعی حکمت عملی پر اتفاق چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور اقتصادی و معاشی اصلاحات پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے نائب صدر، ایم ڈی اور آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جس میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کیلئے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا سب سے بڑا چیلنج ہے آئی ایم ایف کی جانب سے سابقہ حکومت کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر دی گئی سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو غرکب، مستحق اور پسماندہ طبقے کیلئے سبسڈیز جاری رکھنے پر اور صحت کارڈ کے تحت سہولیات و بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے جسے پاکستان نے ایک سال بڑھانے کی درخواست کی ہے، جس پر آئی ایف ایم نے آج شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کے بعد پروگرام کو ایک سال کے لیے توسیع دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

پاکستان کے ساتھ سبڈیز واپس لینے پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف کی تصدیق

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ان فنڈڈ سنسڈہز واپس لینے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کردی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت مکمّل ہونے کے بعد آئی ایم ایف جائزہ مشن ناتھن پورٹر کے سربراہ کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ان فنڈڈ سنسڈہز واپس لینے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے پاکستان کے ساتھ ملکی معیشت اور ای اہف ایف پروگرام کے تحت پالیسیوں بارے ہونے والی بات چیت کومثبت و پروڈکٹو قرار دیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف کا مزید کہنا تھا کہ ان سبسڈیز کی وجہ سے ساتویں اقتصادی جائزہ پر بات چیت سست روی کا شکار ہوئی آئی ایم ایف جایزہ مشن مئی میں پاکستان جانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پروگرام جون 2023 تک بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔
Load Next Story