کراچی میں گلشن اقبال سے بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانے بنانے والا ملزم گرفتار

لاپتہ ہونے کے اگلے روز فلیٹ کی پارکنگ سے بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں مل گئی تھی۔

—فائل فوٹو

لاہور:
پولیس نے گلشن اقبال میں 14 سالہ بچی کو اغوا کرنے اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ ملزم بااثر ہے اور اس کے ساتھی متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی ولی کی بیٹی 14 بچی بیٹی چہل قدمی کرنے کے لیے گھر سے نکل کر فلیٹ میں پہنچی اور واپس نہ پہنچ سکی، اسے ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکی تاہم واقعہ کے اگلے روز فلیٹ کی پارکنگ سے بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی۔


انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں فوری طور پر پولیس حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جس میں ثابت ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

بعدازاں متاثرہ لڑکی نے بھی بیان دیا کہ اسے عالم خان (پڑوسی) نے اپنے فلیٹ میں لے جاکر تشدد کیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم عالم خان کو گرفتار کر کے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی بااثر ہے اور گرفتاری کے بعد سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے پولیس کی تفتیش پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش کسی اور یونٹ منتقل کرانے کے لیے کراچی پولیس چیف کو درخواست بھی ارسال کردی ہے۔
Load Next Story