ندا یاسر کے شوہر مارننگ شو کے خلاف کیوں تھے

ندا یاسر نے جب مارننگ شو کی میزبانی شروع کی تو آغاز کے دو تین سال تو میں بہت پریشان رہتا تھا، شوہر


ویب ڈیسک April 24, 2022
مارننگ شو کی وجہ سے اہلیہ سے اختلافات بھی رہے، یاسر نواز (فوٹو، فائل)

DUBAI: شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار واداکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ندا کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے اور اس وجہ سے دو تین سال پریشان بھی رہے۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمشن 'پیارا رمضان' میں میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا ندا مارننگ شو کی میزبانی کرے، اس وجہ سے ہمارے آپس میں کافی اختلافات رہے، کئی مسئلے ہوئے، انہوں نے جب مارننگ شو ہوسٹ کرنا شروع کیا تو میں آغاز کے دو تین سال تو بہت پریشان رہتا تھا۔

یاسر نواز نے ندا کو مارننگ شو کرنے سے روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اختلاف کی وجہ مارننگ شو کا ٹریک ریکارڈ تھا جو اچھا نہیں تھا، لیکن بعد میں ندا نے خود کو ثابت کیا اور گھر کو ہمیشہ آگے رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ندا نے مارننگ شو کے ساتھ گھر کی ذمے داری بھی بھرپور نبھائی، دن میں گھر آکر بچوں کو بھی وقت دیتی ہے، انسان کی زندگی میں بچے اور گھر بہت اہم ہیں، اسی کی خاطر ہمیں کبھی کبھی کسی فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |