
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔
دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعے سے اب تک 160 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصادم کا آغاز جمعے کو ہوا جب سوڈان کے عرب جنگجوؤں نے اقلیتی برادری 'مسائلت' کے گاؤں پر حملہ کیا اور درجنوں جھوپنڑیوں کو نذر آتش کردیا۔
خیال رہے کہ ڈارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز حکومت کے درمیان تنازعات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عرب جنگجوؤں کی جانب سے مسائلت برادری کے گاؤں پر حملہ دو قبائلیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔