پاکستان نے نریندرمودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیرغیرقانونی قرار دے دیا

تعجب کی بات نہیں بھارتی وزیراعظم بھاری حصار میں مقبوضہ کشمیر کے دورے پر تھے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 24, 2022
—فائل فوٹو

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کوغیرقانونی اور ایک چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت 5 اگست 2019 کو ختم کرنے کے بعد سے بین الاقوامی برداری نے ایسی بہت سی مایوس کن کوششوں کو مشاہدہ کیا، نئی دہلی کی ریاستی سرپرستی میں مقبوضہ وادی میں دہشتگردی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مودی کے جلسہ گاہ کے نزدیک زوردار دھماکا

 

انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات نہیں بھارتی وزیراعظم بھاری حصار میں مقبوضہ کشمیر کے دورے پر تھے جبکہ مقبوضہ وادی کے لوگوں نے بھارتی پالیسیوں کو مسترد کرکے یوم سیاہ منایا۔

علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے پاکستان دریائے چناب پر ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ منصوبے کی تعمیر متنازع ہے، بھارت نے اس حوالے سے اپنے معاہدے کی ذمہ داری کو پورا نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دونوں معاہدے کے افتتاح کو 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، بی جے پی آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بے دخل کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں