سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں شیخ رشید

فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، شیخ رشید


ویب ڈیسک April 25, 2022
سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایمپورٹڈ حکومت کے فرار کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزمان کے نام نکال دیئے گئے، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ لوگ این آر او ٹو لینے آئے تھے، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔



شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے، فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے،جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں