روزے کی حالت میں یوگا کرنا نہایت مفید قرار

روزے میں یوگا کرنے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، یوگا انسٹرکٹر


Sports Reporter April 25, 2022
روزے میں یوگا کرنے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، یوگا انسٹرکٹر

LONDON: یوگا ماہرین نے روزے کی حالت میں یوگا کرنے کو بہت مفید قرار دیاہے۔

لاہور کے معروف یوگا انسٹرکٹر سید خالد زیدی کے مطابق روزے کی حالت میں یوگا کرنے سے انسانی جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایک تندرست جسم ہی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر یوگا کو اپنی زندگی کا معمول بنایا جائے تو اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔یوگا سے بڑھے ہوئے پیٹ ، کمر درد، گھٹنوں، ہڈیوں کے درد کو آرام دینے کے علاوہ دل کی مضبوطی اور سانس کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزہ کی حالت میں افطاری سے 45 منٹ پہلے ایک سے دو سیشن کر لیئے جائیں تو اس کی بڑی افادیت ہوتی ہے۔یوگا کو اپنا زندگی کا حصہ بننے والے افراد تندرستی سے بھرپور لمبی عمر پاتےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں