حمزہ شہباز آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے سیشن عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔


ویب ڈیسک April 25, 2022
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے سیشن عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔

WASHINGTON: سیشن عدالت نے حمزہ شہباز ،آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے 29 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا اور پولیس حکام پیش ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہمیں درخواست کی کاپی وصول نہیں ہوئی ہے ۔ پرویز الہی کے وکیل نے عدالت میں ایس پی سول لائن کو کیس کی کاپی فراہم کر دی۔

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے ،تشدد کرنے،اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں