سری لنکن شہری قتل کیس میں سزائے موت یافتہ مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا

سزائے موت کے قیدی حافظ محمد تیمور نے انسداددہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔


ویب ڈیسک April 25, 2022
سزائے موت کے قیدی حافظ محمد تیمور نے انسداددہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔

BARCELONA: سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایک مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا۔

سزائے موت کے قیدی حافظ محمد تیمور نے انسداددہشت گردی کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور بریت کی اپیل دائر کی۔

حافظ محمد تیمور نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ استغاثہ شہادت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، حافظ تیمور پر الزام ہے کہ اس نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری لیکن فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں اینٹ مارنے کے متعلق رپورٹ منفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری قتل کیس کا فیصلہ؛ 6 مجرموں کو سزائے موت اور 9 کو عمر قید کا حکم

درخواست میں کہا گیا کہ عدنان ملک سمیت دو چشم دید گواہوں کی شہادتیں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتیں، سری لنکن شہری پریانتھا کمار کو قتل کرنے کا واقعہ باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت نہیں تھا بلکہ حادثاتی تھا، انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹھوس شواہد کے بغیر 6 ملزمان کو سزائے موت سنائی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہیں ہوسکتی اور اسے سزا بھی نہیں دی جاسکتی ، لہذا انسداد دہشتگردی کورٹ کا ملزم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں