پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کےلیے اداکار میدان میں آگئے

شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات اور عام عوام کا افواجِ پاکستان کے ساتھ مُحبت کا اظہار


ویب ڈیسک April 25, 2022
افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم کا حصہ نہ بنیں: فنکاروں کا ردعمل (فوٹو: فائل)

پاکستان کے مشہور اداکار پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آگئے۔

معاشرے کے ہر طبقے نے افواجِ پاکستان کے خلاف زِہریلا پروپیگنڈہ مُسترد کردیا۔ شوبز، سیاسی و سماجی اور عام عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مُحبت کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر #IStandWithPakArmy کے ہیش ٹیگ کے ساتھ معروف شخصیات نے اپنے پیغامات ٹوئٹ کرائے۔

https://twitter.com/ManiaSeher/status/1518265993209925632

گلوکار فاخر نے کہا کہ پاک فوج ہماری خُود داری اور سلامتی کی ضامن ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑاہوں۔



اداکار بِلال اشرف نے کہا کہ مُجھے پاکستان آرمی سے پیار ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ہماری آزادی کی مُحافظ پاکستانی فوج ہے۔



سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آرمی ہمارا فخر ہے۔ مہر تارڑ نے کہا کہ فوجی قیادت کو نشانہ بنانا بند کریں۔

https://twitter.com/ArosaMughal/status/1518019285683433473

سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ افواج کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم کا حصہ نہ بنیں۔ اداکار شہریار زیدی نے کہا کہ میں پاک فوج سے محبت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں