حلف برداری نہ ہونے پر حمزہ شہباز دوبارہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور ہائی کورٹ نے صدر کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر اب تک عمل نہیں ہوا، حمزہ شہباز


کورٹ رپورٹر April 25, 2022
(فوٹو : فائل)

HARIPUR: حلف نہ لینے پر حمزہ شہباز نے دوبارہ لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا جس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نو منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے معاملے پر آج دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس میں انہوں ںے سیکریٹری ٹو صدر پاکستان، وفاق اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھی : حمزہ شہبازکی حلف برداری؛ وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس ارسال کردی

اپنی درخواست میں حمزہ نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، صدر پاکستان اس عدالت کے حکم کو بغیر کسی وجہ کے تاخیر کا شکار کررہے ہیں۔

درخواست میں ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر اب تک عمل نہیں ہوا، عدالت اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں