وزیراعظم کی عمرہ کیلیے روانگی پی آئی اے کو یومیہ 50 ہزار ڈالر نقصان کا خدشہ

وزیراعظم آفس کا پی آئی اے سے رابطہ، عمرہ کے لیے مختص پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 جہاز مانگ لیا


ویب ڈیسک April 25, 2022
فوٹو: فائل

وزیراعظم کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے پی آئی اے کا طیارے بوئنگ 777 طلب کیے جانے پر ادارے کو یومیہ 50 ہزار ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کا پی آئی اے سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے وزیراعظم آفس کے لیے بوئنگ 777 جہاز مانگا ہے، بوئنگ 777 طیارہ وزیراعظم شہباز شریف اور ارکان اسمبلی کو لے کر جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کا طیارہ استعمال ہوگا، اس وقت عمرہ سیزن چل رہا ہے اور بوئنگ طیارے کے فضائی بیڑے سے الگ ہونے پر پی آئی اے کو نقصان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ وزیراعظم کے استعمال میں آنے کی وجہ سے پی آئی اے کو روزانہ 50 سے 60 ہزار ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت سعودی عرب روانگی سے متعلق اجلاس

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آنے والے سعودی عرب دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ پاک سعودی تعلقات کو خاص طور پرروزگار، توانائی، فوڈ سیکیورٹی اور طویل المدتی اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے موثر سفارشات مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پر اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |