بھتہ خوروں کے خوف سے فیکٹری کے دروازے بند کئے گئے فیکٹری ملازمین کا انکشاف
بھتہ خوروں کے خوف سے مالکان کے حکم پردروازے بند کئے گئے تھے
گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل دو مختلف گروپوں نے فیکٹری مالک سے بھتہ طلب کیا تھا جن کے خوف سے وہ 15 دن قبل ہی دبئی جا چلا گیا تھا۔
عینی شاہدین اور فیکٹری کے ملازمین کے بیانات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے ملازمین میں تنخواہیں تقسیم کی جا رہی تھیں اوربھتہ خوروں کے خوف سے مالکان کے حکم پردروازے بند کئے گئے تھے۔
فیکٹری ملازمین کے مطابق جب فیکٹری میں آگ لگی تو اس کی اطلاع فیکٹری انتظامیہ کو دے دی گئی تھی اس کے باوجود دروازے نہیں کھولے گئے۔ اس حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی ہے۔