وزیراعظم کی ہدایت پر فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس سروس 7 روز میں فعال

شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے


ویب ڈیسک April 25, 2022
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا، فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا۔

شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |