الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے 26 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کیا ہے، ترجمان ای سی پی

—فائل فوٹو

LOS ANGELES:
الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کسی رکن کے استعفی کا نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا، جونہی استعفوں کا کیس اسپیکر سے الیکشن کمیشن کو موصول ہو گا کمیشن قانون کے مطابق اس پر کارروائی کرے گا۔


پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج؛ سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکر یٹریٹ جانے کے لیے صرف دو انٹری پوائنٹس مارگلہ روڈ اور سرینا چوک استعمال ہوں گے۔

جاری کردی سرکلر کے مطابق مختلف پوانٹس پر 14 سینئر افسران سیکیورتی کےمعاملات پر نظر رکھیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔

سرکلر کے مطابق کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکریٹریٹ میں داخل نہیں ہو سکے گا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اپنے دفاتر سے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سیکیورٹی کے تمام صورتحال پر نظر رکھیں گے۔
Load Next Story